ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں /  بیرون ملک سے واپس آنے کے بعد راہل گاندھی شیلا دکشت کی رہائش گاہ پہنچے 

 بیرون ملک سے واپس آنے کے بعد راہل گاندھی شیلا دکشت کی رہائش گاہ پہنچے 

Sat, 27 Jul 2019 12:46:06    S.O. News Service

نئی دہلی، 27 جولائی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) راہل گاندھی بیرون ملک سے واپس آنے کے بعد آج دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کو خراج عقیدت پیش کرنے ان کے گھر پہنچے۔تقریبا 11 بجے راہل گاندھی نے شیلا دکشت کی تصویر پر پھول پیش کئے اور پھر ان کے کمرے میں بیٹھے۔ پہلے 20 منٹ راہل گاندھی اور سندیپ دیکشت ایک دوسرے کی طرف دیکھتے رہے،لیکن دونوں کی زبان سے ایک لفظ بھی نہیں نکلا۔ 20 منٹ بعد جب سندیپ دیکشت کی خاموشی ٹوٹی تو سندیپ نے کہا جس کرسی پر اماں (شیلا دکشت) کی تصویر رکھی ہوئی ہے اسی کرسی پر وہ ہمیشہ بیٹھتی تھیں اور یہ کہتے ہی سندیپ کی آنکھیں نم ہو گئیں۔راہل گاندھی نے سندیپ دیکشت کے ساتھ تقریباً تین گھنٹے گزارے اور یہ پیغام بھی دیا کہ گاندھی خاندان کے لئے دکشت خاندان کی اہمیت ہے۔ صاف ہے کہ سونیا گاندھی اور شیلا دیکشت کی نزدیکیوں کی بات تو ہوتی ہی تھی لیکن آج راہل گاندھی نے تین گھنٹے سندیپ دیکشت کے ساتھ بیٹھ کر اس کو ثابت بھی کر دیا۔شیلا دکشت کے انتقال کے بعد سونیا گاندھی اسی وقت نظام الدین واقع ان کی رہائش گاہ پر پہنچی تھیں۔ پھر اس کے ایک دن بعد جب شیلا دکشت کا جسد خاکی کانگریس ہیڈ کوارٹر میں رکھا گیا تو وہاں بھی سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی نے انہیں آخری الوداعی دی تھی اور اس کے بعد نگم بودھ گھاٹ میں شیلا دکشت کی آخری رسومات ہوئی تو وہاں سونیا گاندھی، پرینکا گاندھی اور رابرٹ واڈرا نے پہنچ کر خراج عقیدت پیش کیا تھا۔ اب جب کہ راہل گاندھی بیرون ملک سے لوٹے تو راہل نے سندیپ دیکشت کے ساتھ تین گھنٹے گزارے اور شیلا دیکشت کے پورے گھر کو دیکھا۔کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے بتایا کہ اس ملاقات میں کچھ لوگوں کے لئے سیاسی پیغام بھی چھپا ہے کہ ان کے آخری دنوں میں جس طریقے کا برتاؤ شیلا دکشت کے ساتھ کیا گیا یہ ان کے لئے مبینہ طو رپر’تشویش‘کا باعث ہے۔  


Share: